”حارث سہیل بابراعظم سے بھی بہتر کھیلتا نظر آیا کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

”حارث سہیل بابراعظم سے بھی بہتر کھیلتا نظر آیا کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے سب ...
”حارث سہیل بابراعظم سے بھی بہتر کھیلتا نظر آیا کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف بہترین کرکٹ کھیلی اور حارث سہیل عمدہ بیٹنگ کرتے نظر آئے، حتیٰ کہ وہ بابراعظم سے بھی بہتر کھیل رہے تھے جنہوں نے دکھایا کہ مشکل وقت میں سکور کیسے کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا تھا کہ حارث سہیل کو کھلائیں اور انہیں کھلانا بنتا بھی تھا کیونکہ وہ ایک بہترینب لے باز ہے جو نیچے والے نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے سکور کر کے دکھایا بھی ہے کہ ایسے حالات میں کس طرح سکور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث سہیل بابراعظم سے بھی بہتر کھیلتا نظر آیا، اس کی شاٹ سلیکشن بہت بہترین تھی اور اس نے ٹیم میں ویلیو ایڈ کی جس کی وجہ سے ہدف بھی 300 سے زیادہ ہو گیا۔ بابراعظم نصف سنچری تو بہت اچھی کرتے ہیں اور اگر وہ ویرات کوہلی کو پسند کرتے ہیں تو پھر ان کی طرح کھیلنا بھی سیکھیں۔ ویرات کوہلی نے بہت مشکل حالات میں سکور کر رکھا ہے، بابراعظم کو چاہئے کہ وہ ویرات کوہلی کی طرح سنگل لینا سیکھیں، شاٹس سلیکشن سیکھیں اور اپنی گیم کو مزید بہتر کریں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھی یہی نظر آیا کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ زیادہ اوورز کھیل لئے ہیں، کہیں لوگ ناراض نہ ہو جائیں اور اسی سوچ کیساتھ انہوں نے شاٹ ماری اور کیچ دے بیٹھے۔

مزید : کھیل


loading...