”سرفراز احمد کی ڈانٹ۔۔۔“ جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے بعد قومی ٹیم سے متعلق ایک اور خوشخبری آ گئی

”سرفراز احمد کی ڈانٹ۔۔۔“ جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے بعد قومی ٹیم سے متعلق ...
”سرفراز احمد کی ڈانٹ۔۔۔“ جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے بعد قومی ٹیم سے متعلق ایک اور خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سرفراز احمد کی ڈانٹ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے لگی ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف فتح نے سونے پر سہاگے کا کام کیا ہے کیونکہ کھلاڑی اب معمول کے مطابق بات چیت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے اہم میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے تھے جنہوں نے بعض کرکٹرز پر گروپنگ کا الزام بھی عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ آپ لوگوں کی بھول ہے کہ اگر کچھ ہوا تو صرف میں ہی جاﺅں گا بلکہ میرے ساتھ کئی اور بھی جائیں گے، سرفراز کی ڈانٹ سے ٹیم کا ماحول کشیدہ ہو گیا تھا تاہم اب بظاہر معاملات بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔
نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کپتان اور کھلاڑی ایک دوسرے سے معمول کی طرح بات چیت کر رہے ہیں اور بظاہر ایسا محسوس نہیں ہوتاکہ کسی نے ڈانٹ کودل پر لیا ہو، نیٹ پریکٹس کے دوران ہنسی مذاق کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ گزشتہ روز ٹیم میٹنگ میں سرفراز نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ ”وہ سابق کرکٹرز اور میڈیا کی تنقید کو بھول کر صرف اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں، بقیہ چاروں میچز میں فتح کیلئے بھرپور کوشش کریں، اب بھی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے لہٰذا ہمت نہ ہاریں“۔

مزید :

کھیل -