پاکستان نے پھر 1992ءوالی صورتحال پیدا کر دی مگر کیسے؟ دلچسپ حسن اتفاق آپ کو بھی حیران کر دے

پاکستان نے پھر 1992ءوالی صورتحال پیدا کر دی مگر کیسے؟ دلچسپ حسن اتفاق آپ کو بھی ...
پاکستان نے پھر 1992ءوالی صورتحال پیدا کر دی مگر کیسے؟ دلچسپ حسن اتفاق آپ کو بھی حیران کر دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کا سلسلہ تو جاری تھا ہی مگر اس کیساتھ ہی 1992ءکے ورلڈکپ کیساتھ ایک دلچسپ موازنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی تو کہا جانے لگا کہ 92ءمیں بھی پہلے میچ میں شکست ہی ہوئی تھی اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں فتح کیساتھ ایک مرتبہ پھر 92ءکے ورلڈکپ جیسی صورتحال ہی سامنے آ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اس معاملے کو لے کر خوب تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
92ءکے ورلڈکپ میں پاکستان کو پہلے میچ میں شکست ہوئی، دوسرا میچ جیتا، تیسرا بغیر نتیجہ رہا، چوتھے اور پانچویں میں بھی شکست ہوئی اور چھٹے میچ میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں ورلڈکپ میں بھی بالکل ایسی ہی صورتحال ہے کہ پہلے میچ میں شکست ہوئی، دوسرے میں فتح حاصل کی، تیسرا بے نتیجہ رہا، چوتھے اور پانچویں میں شکست ہوئی اور چھٹے میچ میں فتح حاصل کی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ ورلڈکپ کا فارمیٹ 92ءجیسا ہی ہے اور قومی ٹیم بھی اس وقت کی ٹیم کے ڈگر پر ہی چل رہی ہے لہٰذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ’یہ ورلڈکپ بھی اپنا ہے۔‘

مزید :

کھیل -