گزشتہ روز میچ دیکھنے والے آرمی چیف آج کہاں پہنچ گئے؟ تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

گزشتہ روز میچ دیکھنے والے آرمی چیف آج کہاں پہنچ گئے؟ تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی ...
گزشتہ روز میچ دیکھنے والے آرمی چیف آج کہاں پہنچ گئے؟ تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا ہے، خیال رہے کہ آرمی چیف ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں ، گزشتہ روز (اتوار کو) انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ لارڈز کے کرکٹ گراﺅنڈ میں پاکستان ، جنوبی افریقہ کا میچ بھی دیکھا تھا ، اس دوران آرمی چیف کی اتاری جانے والی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں میزبان ملک کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نک کارٹر نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت دفاع میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں تزویراتی ، باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی امن و امان کی صورتحال زیر غور آئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /دفاع وطن