افغان صدر دورہ پاکستان کے دوران بادشاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ ادا کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان صدر اشرف غنی 27جون کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ، 28جون کو لاہور کی بادشاہی مسجدمیں نماز جمعہ کی ادائیگی کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،افغان صدر 27جون کو پاکستان آئیں گے اور اپنے دورہ پاکستان کے پہلے دن وزیر اعظم عمران خان ، صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔اشرف غنی 28جو ن کولاہور آئیں گے اور بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے ۔