دوران پرواز خاتون کی آنکھ لگ گئی، سو کر اُٹھی تو جہاز میں اندھیرا تھا، وہ اکیلی تھی اور دروازے بند تھے، پھر کیا ہوا؟

دوران پرواز خاتون کی آنکھ لگ گئی، سو کر اُٹھی تو جہاز میں اندھیرا تھا، وہ ...
دوران پرواز خاتون کی آنکھ لگ گئی، سو کر اُٹھی تو جہاز میں اندھیرا تھا، وہ اکیلی تھی اور دروازے بند تھے، پھر کیا ہوا؟

  


اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں دوران پرواز ایک خاتون کی آنکھ لگ گئی اور جب وہ بیدار ہوئی تو ایسا منظر آنکھوں کے سامنے تھا کہ خوف سے اس کے پسینے چھوٹ گئے۔

میل آن لائن کے مطابق ٹفنی ایڈمز نامی یہ خاتون کیوبیک سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں سوار ہوئی، جو محض 90منٹ کی پرواز تھی، لیکن ٹفنی کئی گھنٹے کے بعد نیند سے جاگی۔ تب تک جہاز خالی ہو کر ایک جگہ پارک کیا جا چکا تھا۔

وہ اٹھی تو جہاز میں مکمل اندھیرا چھایا ہوا تھا، اس کے دروازے بند تھے اور اندر ٹفنی کے علاوہ کوئی نہ تھا۔ ٹفنی کا کہناتھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں انتہائی خوفزدہ ہو گئی۔ میں نے اپنے فون کی روشنی سے ادھر ادھر دیکھنا اور جہاز میں چلنا شروع کیا۔ جب میں اگلے حصے میں پہنچی تو وہاں مجھے ایک ٹارچ مل گئی۔ اس ٹارچ کی مدد سے میں انسٹرکشن مینوئیل پڑھا ، جس پر جہاز کا مرکزی دروازہ کھولنے کا طریقہ درج تھا۔“

رپورٹ کے مطابق ٹفنی دروازہ کھول کر وہیں ٹانگیں لٹکا کر بیٹھ گئی اور اس ٹارچ کو جلاتی بجھاتی رہی تاکہ کوئی اس لائٹ کو دیکھ کر اس کی مدد کو آ جائے۔ کئی گھنٹے وہیں بیٹھے رہنے کے بعد ایک آدمی سامان لادنے والی گاڑی پر جا رہا تھا جس نے اس کی ٹارچ کی روشنی دیکھ لی اور وہ اس کی مدد کو آ گیا اور اسے جہاز سے نیچے اترنے میں مدد دی۔ٹفنی کا کہنا تھا کہ ”میری پرواز صرف90منٹ کی تھی لیکن میں 10گھنٹے بعد ایئرپورٹ سے باہر نکلی تھی۔ اس واقعے سے میں اتنی خوفزدہ ہوئی ہوں کہ آئندہ چاہتے ہوئے بھی مجھے جہاز میں نیند نہیں آئے گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...