دولہا دلہن کی جنگل میں انوکھی ترین شادی، لیکن جنگل میں کیوں کی؟ وجہ جان کر آپ بھی داد دیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دولہا دلہن نے انتہائی انوکھے انداز میں اپنی شادی کی تقریب جنگل میں منعقد کی جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ بھی انہیں داد دیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 25سالہ دولہا جوشوا سٹرنگر اور اس کی دولہن کلوئے کا تعلق برطانوی علاقے ورسیسٹرشائر سے تھا، اپنی شادی کی تقریب ’ایکو فرینڈلی‘ یعنی ماحول دوست کرنا چاہتے تھے چنانچہ اس کے لیے انہوں نے جنگل کا انتخاب کیا۔
جنگل میں انہوں نے ایک ٹینٹ لگایا جس کے اندر ڈانس فلور بنایا گیا تھا اور ڈی جے کا انتظام تھا۔ باہر گھاس کی گانٹھیں رکھی ہوئی تھی جو مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے تھیں، تاہم مہمانوں کے کھانے کے لیے لکڑی کے بنچ اور میزوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ تقریب میں کھانے کے لیے پلیٹیں اور دیگر تمام چیزیں بھی ماحول دوست استعمال کی گئیں۔ دولہا دلہن کا کہنا تھا کہ ”دنیا میں جنگلات کٹتے جا رہے ہیں اور ہمارے ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسانوں کو اپنے اس عمل کے خوفناک نتیجے کا احساس ہی نہیں، کہ بالآخر اس کے نتیجے میںا نسانیت ہی خطرے سے دوچار ہو جائے گی۔ ہم جنگل میں اپنی شادی کرکے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہمیں اپنے ماحول اور درختوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔“