لڑکیوں پر تیزاب پھیکے جانے کے واقعات تو آپ نے سنے ہوں گے، لیکن اس 19 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

لڑکیوں پر تیزاب پھیکے جانے کے واقعات تو آپ نے سنے ہوں گے، لیکن اس 19 سالہ لڑکی ...
لڑکیوں پر تیزاب پھیکے جانے کے واقعات تو آپ نے سنے ہوں گے، لیکن اس 19 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکیوں پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعات تو گاہے رپورٹ ہوتے رہتے تھے لیکن اب بھارت میں ایک 19سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈکے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ہے اور اس کی وجہ بھی ایسی تھی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لڑکی اپنے 24سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ نئی دہلی کے پوش علاقے وکاس پوری میں موٹرسائیکل پر جا رہی تھی جب اس نے لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔یہی نہیں بلکہ لڑکی نے خود اپنے اوپر بھی تیزاب ڈال لیا اور یہ ظاہر کیا کہ گویا یہ تیزاب کسی اور نے ان دونوں پر پھینکا ہے۔
پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ”ہم تین سال سے تعلق میں تھے اور اب مجھے خدشہ لاحق تھا کہ وہ مجھے چھوڑ جائے گا۔ چنانچہ میں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ کہیں مجھے چھوڑ نہ دے، اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ میرا خیال تھا کہ جب ہم دونوں کے چہرے مسخ ہو جائیں گے تو ہم دونوں ہی ایک دوسرے کو نہیں چھوڑیں گے۔“
رپورٹ کے مطابق لڑکے کو بھی یہ احساس نہ ہوا کہ ان پر تیزاب کس نے پھینکا ہے۔ اس نے سمجھا کہ اس کی گرل فرینڈ کا کوئی دوست ہو گا ۔ لیکن جب بات پولیس تک پہنچی اور انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تو اس میں لڑکی خود تیزاب پھینکتے ہوئے نظر آ گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکے کا چہرہ 15فیصد تک جھلس گیا، اس کے علاوہ اس کی گرد اور سینے پر بھی زخم آئے، جبکہ لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -