زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ سائنسدانوں نے بالآخر معلوم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ سائنسدانوں نے بالآخر معلوم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ ...
زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ سائنسدانوں نے بالآخر معلوم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدان طویل عرصے سے زلزلوں کے پیٹرن کو سمجھنے کی تگ و دو کر رہے تھے۔ اب بالآخر انہیں اس میں کامیابی حاصل ہو گئی ہے اورانہوں نے ایسا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جس کے ذریعے پیشگی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ زلزلے کہیں بھی آ سکتے ہیں لیکن اب برطانیہ کی یونیورسٹی آف پولی ماﺅتھ کے سائنسدانوں کو اس تحقیق میں شواہد مل گئے ہیں کہ زیادہ تر زلزلے ان فالٹ لائنز پر آتے ہیں جو گزشتہ زلزلوں کی وجہ سے دباﺅ میں ہوتی ہیں اور یہ گزشتہ زلزلے صدیوں قبل آنے والے زلزلے بھی ہو سکتے ہیں۔
اس تحقیق میں ڈاکٹر زوئی میلڈن اور ان کی ٹیم نے اٹلی کے سنٹرل ایپنائنز ریجن کا 700سال پرانے ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ یہ علاقہ اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ ڈاکٹر زوئی کا کہنا تھا کہ ”اس ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ ریجن میں ان جگہوں پر بار بار زلزلے آچکے ہیں جہاں فالٹ لائن کے قریب پتھر گزشتہ زلزلوں کی وجہ سے دباﺅ میں تھے۔ جب یہ پتھر دباﺅ کی شدت کی وجہ سے سرکتے اور اپنی جگہ بدلتے ہیں تو زلزلہ آتا ہے۔ چنانچہ ہم ان جگہوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ کہاں ماضی میں زلزلے آئے اور اب کہاں ان زلزلوں کی وجہ سے پتھر دباﺅ میں ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -