شادی پر جانے والی 12 سالہ پاکستانی لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد کھیت میں پھینک دیا گیا

شادی پر جانے والی 12 سالہ پاکستانی لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد کھیت میں پھینک ...
شادی پر جانے والی 12 سالہ پاکستانی لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد کھیت میں پھینک دیا گیا

  


رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک) رحیم یار خان میں ایک شخص نے شادی پر گئی 12سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شہر کی بستی موہانا میں پیش آیا۔ لڑکی کے ماں باپ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد کھیتوں تک پہنچے اور لڑکی کو وہاں سے گھر لائے اور بعد ازاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس لڑکی کو شیخ زید میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل لے کر گئی جہاں اس کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم اسماعیل اسی محلے کا رہائشی بتایا جاتا ہے جہاں شادی ہو رہی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان