’ لوگ تسلی رکھیں آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے ‘ وزیرا عظم کی معاشی ٹیم نے یقین دہانی کرادی

’ لوگ تسلی رکھیں آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے ‘ وزیرا عظم کی معاشی ٹیم نے یقین دہانی ...
’ لوگ تسلی رکھیں آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے ‘ وزیرا عظم کی معاشی ٹیم نے یقین دہانی کرادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 52 ہزار آف شور اکاﺅنٹس کا ڈیٹا ہمارے پاس آچکا ہے دیگر ممالک سے مزید ڈیٹا بھی آرہا ہے ، لوگ تسلی رکھیں آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے کوئی آپ کو ہراساں نہیں کر سکتا، ٹیکس کولیکشن میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایک لاکھ 52 ہزار آف شور اکاﺅنٹس کا ڈیٹا ہمارے پاس آچکا ہے۔ دیگر ممالک سے مزید ڈیٹا بھی آرہا ہے۔ٹیکس کولیکشن میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت ہم نے اصول طے کر لئے ہیں جو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرے گا اسے مکمل تحفظ دیا جائے گا بے نامی جائیداد رکھنے والوں کیلئے موقع ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں آئیں۔یہ حکومت کی پہلی اور آخری ایمنسٹی سکیم ہے، اثاثے ڈکلیئر کرنے والوں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا ہم اعتماد سازی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جو شخص اپنے اثاثے ڈکلیئر کرے گا اسے حکومت کی طرف سے مکمل تحفظ دیا جائے گا ڈکلیئر شدہ اثاثے کسی بھی عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیے جاسکیں گے۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لوگ تسلی رکھیں آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے کوئی آپ کو ہراساں نہیں کر سکتا۔

مزید : قومی