فیصل واوڈا نے مریم اورنگزیب کو ”ماسی“ قراردیدیا

فیصل واوڈا نے مریم اورنگزیب کو ”ماسی“ قراردیدیا
فیصل واوڈا نے مریم اورنگزیب کو ”ماسی“ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈانے کہاہے کہ سب کو پتہ ہے کہ مریم اورنگزیب کو کس طرح نواز ا گیا ، یہ ماسی تھیں جس طرح مالشیے ہوتے ہیں، اس طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئےفیصل واڈانے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کا بہت کچھ پتہ ہے لیکن خاموش ہیں، مریم اورنگزیب خود سلیکٹڈ طریقے سے آئیں،ریجکیٹڈ اگر سلیکٹڈ کہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ سب کوپتہ ہے کہ مریم اورنگزیب کو کس طریقے سے نوازا گیا، یہ ماسی تھیں جس طرح مالشیے ہوتے ہیں، اس طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میر ی وزارت میں تعلیم یافتہ لوگ چپڑاسی کی نوکری چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -