آصف زرداری گرفتار ہیں، اب ریکوری کی جائے ، ن لیگی رہنما کا مطالبہ

آصف زرداری گرفتار ہیں، اب ریکوری کی جائے ، ن لیگی رہنما کا مطالبہ
آصف زرداری گرفتار ہیں، اب ریکوری کی جائے ، ن لیگی رہنما کا مطالبہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ اب آصف زرداری صاحب گرفتار ہیں، جن چیزوں کا الزام لگایا جاتاہے ،حکومت یہ چیزیں سامنے لائے اورجس نے بھی پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاہے ، یہ سب کچھ ریکور ہوناچاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے سے لیکر اب تک سیاسی رہنماﺅں اور اداروں کے بارے میں جو الفاظ دہرائے گئے ، وہ بیان بھی نہیں کئے جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجودلوگ بنی گالا میں جو خدمات مہیا کرتے رہے ہیں اور اب ان کوجس طرح نوازا گیاہے ، اس کے بارے میں بھی بہت کچھ کہا جاسکتا ہے لیکن ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوجو جائیداد اپنے والد سے ورثے سے ملی ہے ، اس کوکوئی نہیں پوچھ سکتا جہاں تک قرضوں کا تعلق ہے تو ہم اس بات کے حامی ہیں کہ جس نے بھی پاکستان کے خزانے سے ایک روپیہ بھی لوٹاہے ، وہ ہر صورت واپس لیناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ فالودے والے اور ریڑھی والے کی بات کی جاتی ہے لیکن اب آصف زرداری صاحب گرفتار ہیں، حکومت یہ چیزیں سامنے لائے اورجس نے بھی پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاہے ، یہ سب کچھ ریکور ہوناچاہئے ۔

مزید : قومی