حکومت کا انو کھا انصاف، غریبوں کیلئے گیس 200 فیصد تک مہنگی، امیروں کیلئے 6 ہزار روپے تک سستی کرنے کی تیاری کرلی

حکومت کا انو کھا انصاف، غریبوں کیلئے گیس 200 فیصد تک مہنگی، امیروں کیلئے 6 ہزار ...
حکومت کا انو کھا انصاف، غریبوں کیلئے گیس 200 فیصد تک مہنگی، امیروں کیلئے 6 ہزار روپے تک سستی کرنے کی تیاری کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف حکومت کا انو کھا انصاف سامنے آگیا ، غریبوں کیلئے گیس 200فیصد تک مہنگی جبکہ امیروں کیلئے گیس کی قیمتیں کم کرنے کی تیاری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی گئی سمری میں 50 یونٹ والے صارفین کے بل میں 137 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد ان کابل 285روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ100یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے گیس50فیصدمہنگی ہوگی اور ان کا بل 572سے بڑھاکر 1219 روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
سمری میں 200 یونٹ والے صارفین کابل 2ہزار305بڑھاکر 4009 ،ماہانہ 300یونٹ والے گھریلوصارفین کیلئے گیس 100فیصدمہنگی کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس کے بعد ان کا 3589سے بڑھ کر 7995 ہو جائے گا۔400 یونٹ والے صارفین کے بل میں 865روپے کا اضافہ ہو گا اور اس کو 13508سے بڑھا کر 14373 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں 400 یونٹ سے زائدوالے صارفین کابل 31573سے کم کرکے 25534 روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -