گلبدین حکمت یار کا امن کیلئے کاوشوں پر پاکستان کوخراج تحسین

گلبدین حکمت یار کا امن کیلئے کاوشوں پر پاکستان کوخراج تحسین
گلبدین حکمت یار کا امن کیلئے کاوشوں پر پاکستان کوخراج تحسین

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان رہنما گلبدین حکمت یار نے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان رہنما گلبدین حکمت یار نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پر امن افغانستان ناگزیر ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار نائن الیون کے بعد امریکہ کو مطلوب ترین شخص تھے جو بعدازاں معاملات طے کرکے افغان حکومت کاحصہ بن گئے ۔

مزید : قومی