خواجہ آصف نے شہباز شریف اور مریم نواز میں اختلافات کی وضاحت کردی

خواجہ آصف نے شہباز شریف اور مریم نواز میں اختلافات کی وضاحت کردی
خواجہ آصف نے شہباز شریف اور مریم نواز میں اختلافات کی وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر کسی پارٹی میں مختلف آراءنظر آتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی میں کوئی جنگ شروع ہوگئی ہے ، اگر شہباز شریف اور مریم نواز میں کوئی اختلاف ہے تواس کامطلب یہ نہیں کہ اس کوجنگ قرار دیاجائے ، ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری پارٹی میں بیانیہ نواز شریف کاہے ، اس میں کسی قسم کا رتی بھر بھی شک نہیں ہے لیکن ایک بات پر سب متفق ہیں کہ بیانیہ نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا ہی بیانیہ چلے گا جوآئین کابیانیہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی میں مختلف آراءنظر آتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی میں کوئی جنگ شروع ہوگئی ہے ، اگر شہباز شریف اور مریم نواز میں کوئی اختلاف ہے تواس کامطلب یہ نہیں کہ اس کوجنگ قرار دیاجائے ، ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھاپارٹی میں اس بات پر اختلافات ہیں کہ حکومت کے خلاف تحریک اس وقت نہ چلائی جائے جب تک حکومت پوری طر ح بے نقاب نہ ہوجائے لیکن ہم حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے ۔
خواجہ آصف نے کہاہے کہ میں خود اس بات کا حامی ہوں کہ تحقیقاتی کمیشن 2002سے لیکر 2019تک بننا چاہئے ، یہ حساب کتاب ہوناچاہئے اور یہ سلیکٹڈ نہیں ہونے چاہئے بلکہ ق لیگ اور تحریک انصاف کی حکومت کا بھی حساب ہونا چاہئے کیونکہ جو قر ضہ تحریک انصاف کی حکومت نے لیاہے ، اس کابھی حسا ب دیا جائے ، ہمار ی حکومت نے پچھلے سال 15سو ارب سود دیا تھا لیکن تحریک انصاف نے 29سو ارب سود دیا ہے ، ان کی جانب سے 14سو ارب روپے زیادہ سود کیسے دیا گیا ہے ؟ ان کا کہنا تھاکہ میں شہباز شریف اور مریم نواز پالیسی کے درمیان کھڑا ہوں ، میر ی رائے نواز شریف کے بالکل قریب ہوگی ۔

مزید :

قومی -