مائزہ حمید نے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردئیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ عمران خان نے جو سڑک بنائی اورجنگلہ بنایا ہے تو یہ وہ اپنی جماعت کے ساتھیوںسے پیسے لیتے ہیں اور پھر ان لوگوں کو ہی حکومت میں مشیر لگایا جاتاہے تو وہ لوگ تو اپنا کھاتہ پورا کرلیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے اخراجات پارٹی فنڈز سے پورے ہوتے ،عمران خان کے بچے بھی ملک سے باہر ہیں اور ان میں سے کچھ غیر اعلانیہ بھی ہیں ، اس سے عمران خان کی اخلاقیات کی بات ختم ہوجاتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو سڑک بنائی اورجنگلہ بنایا ہے تو یہ وہ اپنی جماعت کے ساتھیوںسے پیسے لیتے ہیں اور پھر ان لوگوں کو ہی حکومت میں مشیر لگایا جاتاہے تو وہ لوگ تو اپنا کھاتہ پورا کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے جہانگیر ترین کوفائدہ جارہاہے تو جہانگیر ترین ہی آج تک پارٹی کوفنڈز کرتا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کی بہن بیٹیوں کی بارے میں بات کی جائے گی تو پھر ہم بھی عمران خان کی ملک سے باہر غیر اعلانیہ او لاد کے بارے میں بات کریں گے ، علیمہ خان کی منی ٹریل کے بارے میں بھی بات کریں گے ۔