پاکستان کو امریکہ اور یورپ بنانے کے دعویداروں سے ”جنگلہ بس“ کا جنگلہ بھی ۔۔۔انجینئر امیر مقام نےحکومت کو کھری کھری سنا دیں
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)صوبہ خیبرپختونخواکےصدرانجینئر امیر مقام نےخیبرپختونخواکےبجٹ میں بی آر ٹی کےلئےمزید 2ارب روپےرکھنے کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ بی آرٹی وزیراعظم عمران نیازی کی کرپشن، نا اہلی اور قومی خزانے کے ضیاع کا جیتاجاگتا ثبوت ہے،بی آرٹی کےنام پرقومی خزانےپرڈاکہ جاری ہے،پاکستان کو امریکہ اور یورپ بنانے کے دعویداروں سے”جنگلہ بس“کاجنگلہ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے بجٹ میں بی آر ٹی کے لئےمزید 2 ارب روپےرکھنے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہاکہ بی آرٹی وزیراعظم عمران نیازی کی کرپشن، نااہلی اور قومی خزانے کے ضیاع کا جیتاجاگتا ثبوت ہے، بی آرٹی کے نام پر قومی خزانےپر ڈاکہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے خون پسینے کے مزید 2 ارب 126 ارب کے کھڈوں کی نذر کردئیے گئے ،پاکستان کو امریکہ اور یورپ بنانے کے دعویداروں سے ”جنگلہ بس“ کا جنگلہ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بی آرٹی سے زیادہ فاصلے پر مبنی چار شہروں میں میٹروز ریکارڈ مدت اور وسائل میں بنائیں اور چلائیں۔