پاکستانی کرکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، انگلش کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آ گیا، اہم اعلان کر دیا

پاکستانی کرکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، انگلش کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آ ...
پاکستانی کرکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، انگلش کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آ گیا، اہم اعلان کر دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گرین شرٹس کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے دورہ پاکستان پر پیدا کئے جانے والے شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دورے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشلے جائلز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی سیریز پر بھی صورتحال غیر یقینی ہے، ابھی پاکستان کے ٹیسٹ میچزبہت دور ہیں اور فی الحال سیریز پر کوئی شکوک شبہات نہیں۔ پاکستان کی سیریز سے انگلینڈ کرکٹ بورڈکو 80 ملین پاﺅنڈکی آمدنی ہوگی اور انگلش بورڈ اس موقع کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے حتی الامکان کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ سے قبل 10 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ لیگ سپنر شاداب خان، نوجوان کرکٹر حیدر علی، حارث رؤف، فخر زمان، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے علاوہ حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ان کھلاڑیوں کو ازخود قرنطینہ اختیار کر نے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -