ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اس وقت مالی معاملات کمزور ہیں،جیسے کسی قسم کی رجعت میں آئے ہوئے ہوں۔سورة بقرہ روزانہ ایک بار گھر میں پڑھی جائے تو بے حد فائدہ مند ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

روزگار کے معاملات اِن شاءاللہ اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔آپ کی توجہ اس میں چار چاند لگا سکتی ہے۔ ان دنوں باقی تمام معاملات چھوڑ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ عرصہ دراز سے بے کار تھے۔اب اُن کا سلسلہ بن جائے گا،صرف محنت کی اشد ضرورت ہے اور صورت حال ہی بدل جائے گی،ستارہ حق میں ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج ایک اہم رکاوٹ دور ہو گی اور کچھ رقم کا حصول ممکن ہو گا اور جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا وہ بھی اپنے وعدے پر پورا اُترے گا، اِن شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کل آپ بلاوجہ کی ٹینشن کا شکار ہو رہے ہیں اور جس سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا،اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں،سب کچھ ٹھیک ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

(یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ) کا ورد دن میں 500 بار ضرور کریں اس عمل سے آپ اُن پریشانیوں سے نکل آئیں گے جو مسلسل تنگ کر رہی ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن اچھا ہے ایک طرف سے کچھ رقم بھی ہاتھ لگے گی اور آپ کی بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی، بیماری کے حوالے سے خاص طور پر آج بہتری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن کاموں میں ہاتھ ڈالا ہے تو اس سے پیچھے نہ ہٹیں۔آگے چل کر اس میں بڑی کامیابی ہے، آج کا دن آپ کی روزگار کی پوزیشن کو بے حد بہتر کرے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ ان کو دیکھیں جو آپ کے قریب ہیں، ان کو آپ کی بہت ضرورت ہے آپ مشکل وقت میں ان سے دور ہو رہے ہیں،آج واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن افراد نے پریشانی میں بحکم اللہ مدد کی تھی، وہ اب دوبارہ بھی کریںگے،میرا اللہ خود ہی ان کے دِلوں میں بات ڈال دے گا، آپ پریشان نہ ہوں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے لئے خود حالات خراب نہ کریں،فیصلہ کرتے وقت ہر معاملے کو مدنظر رکھیں اور اپنے ماضی کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھیں،آج جلد بازی نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورت حال آج بھی آپ کے حق میں نہیں،آپ کو اپنے لئے اب استخارے کی مدد لینا ہو گی اور جس بھی سمت سے آفر آئے اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔