”میں تمہیں مار دوں گی“ ثانیہ مرزا نے بابراعظم سے ایسا کیوں کہاں؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

”میں تمہیں مار دوں گی“ ثانیہ مرزا نے بابراعظم سے ایسا کیوں کہاں؟ جان کر آپ ...
”میں تمہیں مار دوں گی“ ثانیہ مرزا نے بابراعظم سے ایسا کیوں کہاں؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک، ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کے درمیان دلچسپ مکالمہ سامنے آیا ہے جس میں ثانیہ مرزا نے بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تمہیں مار دوں گی۔“

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور بابر اعظم ٹویٹر پر لائیو سیشن میں گفتگو کررہے تھے جس پر شعیب ملک نے ان سے ایک سوال کیا اور بابر اعظم نے اس کا جواب بھی دیدیا۔ چند روز بعد اس جواب پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ردعمل دیکھ کر بابر بھی حیران رہ گئے جس میں ثانیہ نے کہا کہ ”میں تمہیں مار دوں گی۔“

شعیب ملک نے سوال کیا کہ قومی کرکٹرز کی اہلیہ میں آپ کی سب سے فیوریٹ بھابھی کون سی ہیں؟ جس پر بابر اعظم نے کہا کہ یہ بہت مشکل سوال ہے، کیا میں ایک نام ہی بتا سکتا ہوں؟ شعیب ملک نے کہا جی ہاں! ایک ہی نام بتانا ہے جس پر بابراعظم نے کافی سوچ بچار کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی یعنی سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز۔۔۔

بابر اعظم کے اس جواب پر ٹوئٹر پر خوش بخت سرفراز نے تو خوشی کا اظہار کیا لیکن دوسری بھابھی ثانیہ مرزا نے مزاحیہ انداز میں بابر سے یہ کہہ دیا کہ ”میں تمہیں مار دوں گی۔“

مزید :

کھیل -