”بھارت کیخلاف سیریز میں ویرات کوہلی پر جملے نہ کسنا کیونکہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر نے اپنی ہی ٹیم کو خبردار کر دیا

”بھارت کیخلاف سیریز میں ویرات کوہلی پر جملے نہ کسنا کیونکہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر ...
”بھارت کیخلاف سیریز میں ویرات کوہلی پر جملے نہ کسنا کیونکہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر نے اپنی ہی ٹیم کو خبردار کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ویرات کوہلی پر جملے کسنے سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کو ویرات کوہلی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر فقرے نہ کسے جائیں کیونکہ اس طرح ویرات کا کھیل بگڑتا نہیں بلکہ وہ مزید بہتر کھیل پیش کرتا ہے۔ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ریچھ کو چھیڑنے کی کوشش سے صرف یہ ہوگا کہ وہ آپ پر پلٹ کر وار کرے گا اور آپ کی ٹیم ڈھیر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا پہنچے گی اور شیڈول کے مطابق جنوری 2021ءمیں میزبان ٹیم کے ساتھ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔اس سے قبل بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوگیا تھا تاہم اب جنوری میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا پہنچے گی۔

کورونا وائرس کے باعث رواں سال اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -