حویلی میں کام سے انکار جرم بن گیا، بااثر شخص نے خاتون کو برہنہ کرکے بال کاٹ دیے

حویلی میں کام سے انکار جرم بن گیا، بااثر شخص نے خاتون کو برہنہ کرکے بال کاٹ ...
حویلی میں کام سے انکار جرم بن گیا، بااثر شخص نے خاتون کو برہنہ کرکے بال کاٹ دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع نارووال کے علاقے مریدکے میں با اثر شخص کی حویلی میں کام نہ کرنا جرم بن گیا، خاتون کو برہنہ کرکے سر کے بال مونڈ دیے گئے ۔

مریدکے میں خاتون نے بااثر شخص کی حویلی پر کام سے انکار کیا تو وہ مشتعل ہوگیا ۔ بااثر شخص خاتون کے گھر میں داخل ہوگیا ، خواتین پر تشدد کیا اور ایک خاتون کو برہنہ کرکے اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔

واقعے کے خلاف علاقے میں سخت غم و غصہ پھیل گیا، علاقہ مکینوں نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سخت گرمی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ با اثر شخص کے کہنے پر پولیس نے متاثرین کے خلاف 5 جھوٹے مقدمات بھی درج کیے ہیں۔