4 بچوں کوباپ کی تحویل سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کاحکم

4 بچوں کوباپ کی تحویل سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے باپ کی تحویل سے 4 بچوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے ساجدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار خاتون کا موقف تھا کہ شوہر نے اسے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ہے اورزبردستی چار بچوں کو بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے جبکہ ان سے ملنے بھی نہیں دیاجارہا،عدالت سے استدعاہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کاحکم دیاجائے،عدالتی حکم پر باپ سمیت بچوں کو پولیس نے عدالت میں پیش کیاجہاں فاضل جج نے بچوں کوماں کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -