باٹا پور،7 بچوں کے باپ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

باٹا پور،7 بچوں کے باپ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

  

لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)باٹا پور میں 7 بچوں کے باپ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے صرافہ بازار جلوموڑ کے رہائشی 50 سالہ صدیق نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق صدیق کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق صدیق دو سال سے ذہنی امراض کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں رہتا تھا اور جاگتا رہتا تھا گزشتہ روز اس میں گھر میں موجود پٹرول خود پر چھڑک کر آگ لگا لی۔

مزید :

علاقائی -