شاہدرہ ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

  شاہدرہ ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کھوکھر پنڈ کے رہائشی 34سالہ ذیشان کااپنے چچا وغیرہ کے ساتھ جائیداد کی تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ شاہدرہ ٹاون کالا خطائی روڈ پر چشتی دواخانے کے قریب اپنے سسرال کے گھر میں رہ رہا تھا اور پراپرٹی کا دفتر بھی بنا رکھا تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس کاچچا شاہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آ پہنچا اور اسے اسلحے کے زور پر قریب واقع اپنے دفتر میں لے گیا جہاں اس نے ذیشان کو سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے 34 سالہ ذیشان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق وقوعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -