اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کیپٹن(ر)محمد اجمل کی قیادت میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث80ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے09 ملزمان کے قبضہ سے02 لاکھ 70ہزارروپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے09 پسٹلز،01بندوق اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے01کلو480گرام چرس اور55 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران09ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب04اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر38ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -