وزیر آباد:چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پرگندم کی مہنگے داموں فروخت

وزیر آباد:چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پرگندم کی مہنگے داموں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وزیرآباد(نمائندہ خصوصی) شہرمیں گراں فروشوں کا راج، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے گندم مہنگے داموں فروخت،گندم کی قیمت بھی سرکاری نرخ سے زائد،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق تیل اور گھی مہنگا ہونے کے ساتھ ہی تا جروں نے گندم کی خود ساختہ قیمتیں بڑھا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔گندم فروخت کرنے والوں نے نرخ سرکاری ریٹ سے بڑھا کر22سو روپے مقرر کر لئے ہیں۔عوامی، سماجی حلقوں نے گرانفروشوں کی لوٹ مار پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے معاملات کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -