نوشہرہ ورکاں، 7 پتنگ باز گرفتار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 گرفتار، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی ہدائت پر سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ اور مقامی پولیس نے سیکورٹی افسر قاسم جوئیہ کی نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے نعمان شاہد، طلحہ چاند، انس یعقوب، زعیم حسین، زریاب منشاء، اجمل انصاری اور طلحہ بشیر ساکنان نوشہرہ ورکاں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر ساجد محمود سوہل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جو ہماری ثقافت معاشرتی استحکام اور اسلامی اخلاقیات کو بگاڑنے کا سبب بن رہا ہے۔
اس سے آئے روز کسی نہ کسی انسان زندگی کا چراغ بھی گل ہو رہا ہے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔