گاڑی کی رکشہ کو ٹکر،8 مسافر زخمی

گاڑی کی رکشہ کو ٹکر،8 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)کیری ڈبہ اوررکشہ کی ٹکر سے 8 سواریاں زخمی،رکشہ کے ڈرائیورکی درخواست پر کیری ڈبہ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر سیالکوٹ سے وزیرآباد جانے والا رکشہ اڈابیگووالہ کے قریب کیری ڈبہ سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں خاتون ناہیدالیاس،مومنہ، آمنہ،کنزہ عباس، وقاص،باری عباس، ضحی الیاس اورمحمد عباس زخمی ہوگئے رکشہ کا بھی کافی نقصان ہوا۔تھانہ بیگووالہ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی درخواست پر کیری ڈبہ LE-15-7453 کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -