پنڈی بھٹیاں، ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار

پنڈی بھٹیاں، ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار

  

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میں بیرانوالہ روڈ پر نہر جھنگ برانچ پل پر ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹتے رہے۔ ڈاکوؤں نے مسافروں سے رات گیارہ بجے سے لیکر بارہ بجے تک لوٹ مار کی اور بعد ازان اسی علاقہ میں کھڑ بن کے قریب ناکہ لگا لیا۔ جہاں ذرائع کے مطابق ڈاکووں نے پولیس موبائل کو بھی عام گاڑی سمجھ کر روک لیا جس پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہہوا اور ڈاکو موٹر سائیکل پھینک کر پیدل ھی فرار ہو گئے۔ پل نہر پر ڈاکووں نے مسافروں کو یرغمال بنائے رکھا پولیس کو ون فائیو پر اطلاع کے باوجود پولیس روائت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کے لوٹ مار کرکے فرار ہونے کے بعد پہنچی۔

ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکارہو کررہ گئے ھیں جبکہ پولیس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -