ہربنس پورہ، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

ہربنس پورہ، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو سلیم کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ20 کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔نصیر آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو فراز کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ80 ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔نواب ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نصراللہ اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیورات۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے محبوب اور فیملی سے 1لاکھ 30ہزار نقدی و زیورات۔شاہدرہ میں شہباز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 65ہزار۔مزنگ میں انور سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور فیکٹری ایریا سے گن پوائنٹ پر امجد سے 20زار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چور ڈیفنس سی اور ریس کورس سے گاڑیاں جبکہ لوئر مال،ملت پارک اور مناواں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -