کرپشن کیس،سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے ریمانڈ میں توسیع

کرپشن کیس،سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے احد خان چیمہ کے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روزعدالت میں کرونا وائرس کے باہر احد خان چیمہ کو پیش نہیں کیا جاسکا،نیب کا موقف ہے کہ ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -