نشتر کالونی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کی خودکشی

نشتر کالونی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کی خودکشی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں پسند کی شادی نہ ہونے پر 18سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 18سالہ نوشین نشتر کالونی آشیانہ سکیم میں اپنی بہن کے گھر رہتی تھی۔ گزشتہ روز 18سالہ نوشین نے اپنے پیٹ میں گولی مار لی جس کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول برآمد کر کے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی نے خود کو گولی ماری۔

مزید :

علاقائی -