لوہاری،تلخ کلامی پر فائرنگ سے دوست زخمی،ملزم فرار

لوہاری،تلخ کلامی پر فائرنگ سے دوست زخمی،ملزم فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری کے علاقے میں تلخ کلامی کے دوران دوستوں نے فائرنگ کرکے 18 سالہ دوست کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لوہاری کے علاقے سوتر منڈی نے اسامہ زین اور سکندر نے معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آ کر اپنے دوست اکرم شاہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین گولیاں اکرم شاہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

مزید :

علاقائی -