صدر ڈویژن سے 217ملزم گرفتارہوئے، ہفتہ روزہ رپورٹ

صدر ڈویژن سے 217ملزم گرفتارہوئے، ہفتہ روزہ رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث217ملزمان کوگرفتارکیا۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث09 گینگز کے30 ملزمان کے قبضہ سے 02 گاڑیاں، 15 موبائل فونز، 14 موٹر سائیکلیں اورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے41 پسٹلز،02 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 08کلوگرام سے زائد چرس و ہیروئن اور202 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران28ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 52اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکیا گیا۔


پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر61ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -