چور، ڈاکوماسک پہن کر وارداتیں کرنے لگے، کیمروں سے شناخت مشکل

چور، ڈاکوماسک پہن کر وارداتیں کرنے لگے، کیمروں سے شناخت مشکل

  

گجرات (بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے ماسک کے استعمال کی لازمی شرط سے جرائم پیشہ افراد بھر پور فائدہ حاصل کرنے لگے ایک مختاط اندازے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی اور چوری کی بیشتر وارداتیں کرنیوالے ملزمان نے چہرے پر ماسک چڑھا کر خود کو سی سی ٹی وی کیمروں سے بچانے میں معاونت حاصل کی اور فرار ہونے ہو گئے شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں تاہم جرائم پیشہ افراد ماسک کا استعمال کر کے وارداتوں میں مشغول ہیں پولیس کو اس صورتحال میں جرائم پیشہ افراد کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -