ننکانہ صاحب، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4دکانیں سیل

ننکانہ صاحب، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4دکانیں سیل

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا جہاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر چار دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع بھر کے انتظامی افسران اور پولیس مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں کردار ادا کررہے ہیں، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ سیل کی جانے والی دکانوں میں عملہ حفاظتی ماسک کا استعمال نہیں کررہا،ہینڈ سینٹائرز کا استعمال نہیں ہورہا اور نہ ہی عملہ اور گاہکوں کا درمیانی فاصلہ ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -