شیخوپورہ،3جرائم پیشہ گروہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پولیس نے تین گینگوں جن میں دوعدد ہاؤ س رابر ڈکیت گینگ اور ایک بین الاضلاعی کارچور گینگ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدی،زیورات اور موبائل فون وغیرہ اورلوٹی ہوئی رقم، گاڑیاں برآمد کر لیں ہیں، اس بات کا انکشاف ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے برآمد ہونیوالہ مسروقہ سامان مدعی مقدمات کو واپس بھی کیا،۔علاوہ ازیں بھکھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں گھنگ کی رہایشی منشیات فروش بدنام زمانہ خاتون نصرت بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے3کلوچرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔