ہنجروال میں میٹرک کے طالب علم نے خودکشی کرلی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہنجروال کے علاقے میں 16 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے گلشن عباس فیز ٹو Cا رہائشی 16 سالہ محمد زکریا میٹرک کے پیپر دے چکا تھا اور گھر میں اکیلا رہتا تھا۔گزشتہ روز محمد زکریا نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔