رائیونڈ میں گاڑی کی ٹرک کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق ہوگیا

رائیونڈ میں گاڑی کی ٹرک کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق ہوگیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) رائیونڈ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سندر روڈ پر سبزی کی لوڈر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں محبوب ارشد نامی شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کھانکی جھگیاں سندر کا رہائشی تھا اور سبزی منڈی آرہا تھاحادثہ ہوگیا۔محبوب کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد تدفین کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -