گوجرانوالہ، 6 ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں کی نقدی، شراب و اسلحہ برآمد

گوجرانوالہ، 6 ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں کی نقدی، شراب و اسلحہ برآمد

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) ڈی ایس پی کامونکی ملک عامرکی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں، قاسم ڈکیت گینگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ ملزمان کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقدی، پچپن لیٹر شراب،ایک عدد کلاشکوف،دو عدد پسٹل اور درجنوں زندہ روند برآمد کرلئے ہیں گرفتار ملزمان میں زین ولد منیر،شکیل ولد محمد بشیر،فیصل ولد محمد غفور،طاہر محمود و دیگر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -