لاہور پولیس کے 390کا نسٹیبل کی ہیڈکا نسٹیبل کے عہدے پر ترقی

لاہور پولیس کے 390کا نسٹیبل کی ہیڈکا نسٹیبل کے عہدے پر ترقی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے 390 کانسٹیبلز کی ترقی کے احکامات جاری کر دئیے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس پی لیگل پر مشتمل افسران گذشتہ روز محکمانہ پروموشن کیلئے بورڈ ہوا تھا، بورڈ کی منظوری پر 2013 سے لیکر اب تک محکمانہ کورس مکمل کرنے والے کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں نعمان، یونس، عبدالخالق، شکیل احمد، عمران، سرور، نعیم اللہ خان، شیفق اور قیصر سمیت 390 اہلکار شامل ہیں، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے منجمد تھا، میرٹ اور بروقت ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے، ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا، سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پانے والے اہلکار شہریوں کی بھلائی،خیر اور اللہ کی رضا کیلئے کام کریں، عہدہ بڑھنے سے انسان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، اہلکار بہترین طرز عمل اپناتے ہوئے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں، اس حوالے سے ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس میں بروقت ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، سی ای پی او لاہور کی خصوصی دلچسپی پر رواں سال 253 اے ایس آئی کو سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی کے عہدے پر 400 اہلکاروں کو ترقی سے نوازا گیا، ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری رہے گا۔

، محکمانہ ترقیوں کا عمل تیز ہونے سے لاہور پولیس کے اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید :

علاقائی -