پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 724ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 724ٹریفک حادثات

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 724 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 469 افراد شدید، 371 معمولی زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 342ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 27 مسافر 319 اور 119پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ137 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 148 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 74 حادثات میں 82 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 53 حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 852 متاثرین میں 698 مرد اور 154خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 166 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 458 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 220 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 617 موٹر سائیکلز،80 آٹو رکشے،54موٹر کاریں، 22 وین 08 مسافربسیں، 29 ٹرک اور 87 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -