رواں سال 6291جرائم پیشہ افراد کیخلاف 6168مقدمات درج کئے گئے

رواں سال 6291جرائم پیشہ افراد کیخلاف 6168مقدمات درج کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔رواں سال ابتک مجموعی طور پر 6291 ملزمان کے خلاف6168مقدمات درج کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 2650 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 16کلاشنکوف، 123 رائفلز، 91 بندوقیں، 31 ریوالور، 2279 پسٹلزاور 21 ہزار کے قریب گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3641ملزمان کے قبضہ سے47کلو گرام سے زائد ہیروئن، 12سو66کلو گرام سے زائد چرس، 01کلو 726گرام آئس،93کلو گرام سے زائد افیون اور 36ہزار 122لٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا مقروہ دھندہ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ پولیس افسران تعلیمی اداروں کے گردونواح میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔اشفاق خان نے کہا کہ شہری منشیات کا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -