55 سالہ شخص کی نعش برآمد

55 سالہ شخص کی نعش برآمد

  

گجرات (بیورورپورٹ) تھانہ کنجاہ پولیس نے قاضی چک نہر سے ایک 55سالہ شخص کی گلی سڑی نعش برآمد کی ہے جس کی شناخت نہ ہونے پر لاوارث قرار دیکر سپردخاک کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ کنجاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو نہر سے نکالا جو کئی یوم پرانی لگتی تھی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا شناختی کیلئے اعلانات کرانے سمیت دیگر کوششیں بے کار ثابت ہونے پر اسے لاوارث قرار دیدیا گیا پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف اسکی ہلاکت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں باور کیا جا رہا ہے اسے مارنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا۔

مزید :

علاقائی -