سمبڑیال، اے سی کے چھاپے، 40 غیرقانونی آئل ایجنسیاں سیل

سمبڑیال، اے سی کے چھاپے، 40 غیرقانونی آئل ایجنسیاں سیل

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا اسپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کے ہمراہ تحصیل بھر میں مہنگا پٹرول فروخت کرنے والی غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 40ایجنسیاں سیل۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال محمد اظہارالحق باجوہ،تحصیلدار رانا سجاد اقبال، نائب تحصیلدار ان شبیرحسین، پرویز اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سمبڑیال محمد تنویر چیمہ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری اختر حسین باگڑی،تحصیل اسپورٹس آفیسر عدنان سلیم کے ہمراہ تحصیل سمبڑیال کے متعدد علاقوں میں پٹرول کی مقدار پیمائش میں کمی کرنے اورسرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر پٹرول فروخت کرنے پر 40آئل ایجنسیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اظہارالحق باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی اورذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -