گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری کو خیرباد کہنے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین نے ان پر شدید الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔سوتیلی بہن ریشماں پروین کی ویڈیو کے بعد صنم ماروی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 15 سے 20 دن میں گلوکاری کو چھوڑ دیں گی۔صنم ماروی نے واضح طور پر بہن ریشماں پروین سے تنازعے کا ذکر بھی نہیں کیا اور اپنے خاندانی جھگڑے کو مداحوں کے تنازعہ سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان کے گلوکاری چھوڑنے کی ایک وجہ سندھی مداحوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کرنا بھی شامل ہے صنم ماروی نے یہ دعوی بھی کیا کہ سندھ کے مداحوں نے ہمیشہ ان کی کردارکشی کی جب کہ پاکستان بھر کے دیگر مداحوں نے انہیں عزت دی۔
انہوں نے یہ دعا بھی کی کہ اب سندھ کی سرزمین کسی اچھے گلوکار کے لیے ترس جائے گی اور کوئی بھی شاہ، سچل اور سامی کو گانا والا گلوکار سندھ کو نہیں ملے گا۔

مزید :

کلچر -