ریڈیو پاکستان خصوصی فیچر ”اے بنت کشمیر“ نشر
لاہور(فلم رپورٹر)اقوام متحدہ ہر سال 23جون کو ”بیواؤں کا عالمی دن“مناتا ہے اس حوالے سے ریڈیو پاکستان نے خصوصی فیچر ”اے بنت کشمیر نشر کیا۔اس دن کو منانے کا مقصد بیواؤں کے حقوق کی خلاف ورزی، انسانی حقوق کی پامالی اور ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر دنیا کی توجہ اس طرف مبذل کرانا ہے۔ پاکستان میں یہ دن مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں موجود بیوہ خواتین کے ساتھ یکجہتی اور ان کے مسائل دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔
ا س سلسلے میں ریڈیو پاکستان نے ایک خصوصی فیچر پروگرام ”اے بنت کشمیر“کشمیری بیواؤں کی ناگفتہ حالات پر تیار کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام گزشتہ روز سہ پہر 4:05منٹ پر قومی نشریاتی رابطے پر نشر کیا گیا۔ اس فیچر پروگرام کو ریڈیو کے معروف رائٹر محمد جاوید پاشا نے لکھا تھا۔جبکہ اس کی پروڈیوسر غزالہ ضیا ء تھیں۔