کورونا نے عوام کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی،سرفراز وکی

  کورونا نے عوام کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی،سرفراز وکی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامورکامیڈین سرفراز وکی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں ایسے حالات میں ہم سب کو ایک قوم بن کردکھانا ہے اور کرونا کو ہرانا ہے ہم اپنے غم چھپاتے اور لوگوں کو ہنساتے ہیں ہم سمجھتے ہیں اگر کامیڈی کھیل میں اپنی پرفارمنس سے اداس اور پریشان چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں تو یہی ہماری کامیابی ہے مزید کہاکہ ہمارے سٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ مضبوط سکرپٹ اور بامقصد کہانی ہوتی ہے ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہیں اور آئندہ بھی اپنے سٹیج ڈرامہ میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی کہانیاں لے کر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -